Dec 22, 2018 05:29 pm
views : 437
Location : Domestic Place
Karachi- Governor Sindh Imran Ismail Adresess
کراچی، ملک میں احتساب کا عمل ناگزیر ہے، گورنر سندھ
گورنر
سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف
چاہتی ہے کہ حکومت سندھ اپنی مدت بغیر کسی گڑبڑکے پوری کرے، اس کے علاوہ
ہونے والی تمام باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔تمام باتیں اپنی جگہ لیکن اب
احتساب کسی کا بھی نہیں رکے گااور احتساب کا عمل چلتا رہے گا،طاقتور کا
احتساب ہونا سب سے زیادہ ضروری اور ناگزیر ہے کیونکہ اس کا اثر نچلی سطح تک
جاتا ہے۔
سندھ
بوائز اسکواٹس ایسوسی ایشن کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر
سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جن جن شخصیات پر پراپرٹی بنانے ، جائیدادیں
خریدنے کے لئے غبن کرنے اور خرد بردکے الزامات ہیں وہ سب قوم کے مجرم ہیں
اور انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ وہ سیاست سمیت کسی بھی ملکی کام میں حصہ لیں،
ان سب کو ہرصورت میں سزا بھگتنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ
دورحکومت میں ن لیگ پی پی رہنماؤں پر اور پی پی حکومت ن لیگ کے رہنماؤں پر
ہرطرح کے الزامات عائد کرتی رہی ہے اور اب وہ لوگ احتساب سے بچنے اوراپنے
مفادات کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں لیکن
موجودہ حکومت بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھے گی۔
گورنر سندھ
عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ نیب ہو یا ایف آئی اے کوئی بھی حکومت کے زیر
اثر یا کنٹرول میں نہیں ہے یہ خودمختار ادارے اپنی مرضی سے کام کررہے ہیں،
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ اوپر سے اور طاقتور انسانوں سے
احتساب شروع ہوکر نیچے تک جائے ،اپوزیشن نے سب سے زیادہ پاکستان پر حکومت
کی ہے اوران پر ہی سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسے کھانے کاالزام ہے، انہوں
نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جو بھی الزامات عائد کرتی رہے ، انشااللہ بلا تفریق
احتساب کا عمل جاری رہے گا۔