Dec 22, 2018 05:31 pm
views : 484
Location : Domestic Place
Lahore- Defence Minister Pervez Khattak Press Conference
لاہور، جس ملک میں احتساب نہیں ہوگا وہ بالکل بھی آگے نہیں جاسکتا، وزیر دفاع
وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جس ملک میں احتساب نہیں ہوگا وہ بالکل
بھی آگے نہیں جاسکتا۔ مالم جبہ اراضی کا معاملہ بہت اچھالا جارہا ہے ، مالم
جبہ اراضی وفاقی وزارت سیاحت نے صوبائی وزارت سیاحت کو دی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اس زمین
سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی یہ زمین کسی کو منتقل ہوئی ہے۔
یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور نہ ہی اس میں کرپشن ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک محکمہ کہتا ہے یہ زمین ہماری ہے جبکہ دوسرا
محکمہ کہتا ہے کہ یہ زمین ہماری ہے اس چکر میں سیاسی لوگ بیچ میں لٹک گئے
ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی اس میں کس کا نقصان ہوا ہے۔