Dec 22, 2018 06:06 pm
views : 340
Location : Domestic Place
Islamabad- PML(N) Spokesperson Maryam Aurangzaib Statement
اسلام آباد، لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ بیان میں کہا
کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں، اپنی جان سے چلے جانے والے شخص
کے بارے میں اس طرح کا بیان بیمار ذہنیت اور بے حسی کی انتہا ہے، عمران
خان صاحب عدالت میں دو پیشیوں پر ہی اپنے وکیل پر برس پڑے تھے، 165 بار پیش
ہونا پڑتا تو خودکش حملہ کردیتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ دینے میں
دانستہ مجرمانہ تاخیر کی، یہ رویہ ایک کینسر سے شفایاب ہونے والے مریض کے
بارے میں برتا جارہا ہے، 22 نومبر سے اب تک متعدد درخواستیں کی گئیں، لیکن
نیب حکام کے کان پر جوں نہ رینگی، اب میڈیا میں میاں جاوید کے جاں بحق ہونے
پر عوامی تنقید سے بچنے کے لئے پھرتی دکھائی جارہی ہے اور شہباز شریف کی
طبی معائنے کی درخواست کو پَر لگادیے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کینسر کی علامات کی نشاندہی کے باوجود ایک
مریض کو علاج اور میڈیکل رپورٹس سے دور رکھنے کا مطلب اس کی جان لینے کے
سوا اور کیا سمجھا جائے، میاں جاوید کی ہتھکڑی لگی لاش کا تازہ ترین سانحہ
اس خدشے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔