Dec 22, 2018 06:18 pm
views : 477
Location : Domestic Place
Multan- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Media Talk
ملتان، جنوبی پنجاب سے ہوئی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا تدارک بہت ضروری ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا
ہے، میں نے جنوبی پنجاب کے معاملات کو اسمبلی میں اٹھایا تھاکہ اس علاقے کے
ساتھ ماضی میں زیادتیاں اور ناانصافیاں ہوئی ہیں جن کا ازالہ اور تدارک
بہت ضروری ہے،اس ناانصافی نے نئے صوبے کے مطالبے کو جنم دیا ہے یہ مطالبہ
نیا نہیں ہے بلکہ بہت پرانا ہے، کوئی بھی اب تک اس کو عملی جامع نہیں پہنا
سکا ہے، اب ہمیں اس پر عملدرآمد کیلئے کچھ ایگزیکٹیوفیصلے کرنے اور قانون
سازی کرنی ہوگی۔
ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے
ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف فیصلہ کرچکی ہے کہ جنوبی پنجاب کی الگ
تشخیص ہونی چاہیے اور لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے، اس سارے معاملے پر تحریک
انصاف میں شامل یہاں کے لوگ متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر
عملدرآمد کا حتمی فیصلہ کیا جاچکا ہے اور بہت جلد اسے عملی جامع پہناناشروع
کردیا جائیگاتاکہ لوگوں کے فیصلے بروقت ہوں اوران کی جائز خواہشات کی
تکمیل ہو، اب ہم سابق حکومتوں کی طرح گڑبڑ نہیں کریں گے بلکہ اپنی کہی گئی
تمام باتوں اوروعدوں کو پورا کریں گے۔