Dec 22, 2018 07:29 pm
views : 478
Location : Domestic Place
Lahore- PM Imran Khan Addressees to Ceremony
لاہور، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین کا مطلب عوام کی زمین ہے۔
انسداد تجاوزات مہم کے ذریعے لاہو رمیں 160 ارب روپے کی زمینیں واگزار
کرائی گئی ہیں ،اسلام آباد میں ساڑھے تین سو ارب روپے کی زمین واگزار
کروائی ہے قبضہ گروپ سے۔یہ زمینیں اور اثاثے عوام کے ہیں۔ ہم نے بڑے بڑے
مافیاز کے خلاف ٹکر لی ہے۔جس سے عوام کا فائدہ ہوا ہے۔
پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے پہلے عوام کی زمینیں پر سے قبضہ
واگزار کرانے کیلئے فکر کیوں نہیں کی گئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف مہم کا مطلب یہ ہے کہ عوام کا
چوری ہونے والا پیسہ واپس لانا ہے کیونکہ کرپشن کی قیمت درحقیقت عوام کو
ادا کرنا پڑتی ہے۔ دس روپے گیس کی قیمت میں محض دو روپے کی کرپشن کرکے
اربوں روپے بنایا گیا۔
وزیرا عظم نے بتایا کہ اب پاکستان کے اندر سرمایہ کار آرہے ہیں لہٰذا آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا۔