Dec 22, 2018 08:27 pm
views : 616
Location : Indus University
Karachi- Gilgit Baltistan Culture Show
کراچی، گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کی جانب سے صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شو کا انعقاد
گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کی جانب سے صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنے
کیلئے نجی یونیورسٹی میں گلگت شو کا انعقاد کیا گیا۔ شو میں روایتی پکوان
اور روایتی ملبوسات اور روایتی رقص پیش کرنے کے علاوہ مختلف بینڈز نے اپنی
منفرد دھنوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
ثقافتی شو میں مختلف اقسام کے اسٹالز سجائے گئے جبکہ گلگت بلتستان کے مزے مزے کے کھانوں سے حاضرین خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔
ثقافتی شو میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ کونسل شہزاد ناتھا کا
کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی بہت منفرد ثقافت ہے، گلگت بلتستان کے لوگ بہت
زیادہ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔ ان کے گیت اپنی طرف مائل کرتے
ہیں۔
پروگرام آرگنائزر راحت کلیم کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف پاکستان بھر کو بلکہ
پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہماری بھی بہت خوبصورت سی ثقافت ہے۔ میں
نے جو اپنے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے یہ خصوصاً امن کی نشانی ہے۔ گلگت
بلتستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے، ہمارے صوبے میں 95 فیصد سے زائد لٹریسی
ریٹ ہے جو کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔