Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 23, 2018 03:48 pm views : 532

Location : Local Place

Quetta - Airline Fares Problem
  • Urdu

کوئٹہ ، کوئٹہ میں دو ایئرلائنز کی اجارہ داری اور مہنگے کرایہ سے عوام پریشان

ملک میں جاری مہنگائی کے سیلاب اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر نے انتہائی ضروری کاموں کیلئے کی جانے والے سفر کو انتہائی مہنگا اور مشکل بنادیا ہے اور مسافروں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔بعض اوقات اور بعض مقامات پر اندرون ملک کا کرایہ بیرون ملک کے ٹکٹ سے زیادہ مہنگا کردیا گیاہے جو انتہائی حیران کن معاملہ ہے۔
کوئٹہ سے اسلام جانے کی تگ و دو کرنے والے ایک مسافر نے ٹکٹ خریدنے کے بعد بتایا کہ اس نے صبح کے وقت کوئٹہ اسلام آباد کاکرایہ چیک کیا تو وہ دس ہزار روپے تھا اب جب وہ ٹکٹ لینے آیا تو تھوڑی دیر میں ہی پی آئی انے کرایہ دس سے بڑھا کر گیارہ ہزار کردیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ کبھی کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹکٹ خریدنے کے دوران ہی صرف پانچ منٹ میں گیارہ ہزار کا ٹکٹ بیس ہزار روپے کا کردیا جاتاہے، کوئٹہ سے صرف دو ایئرلائنز پی آئی اے اور سرین چلتی ہیں جنہوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،دونوں نے من مانی کی ہوئی ہے اوراگر فلائٹ کینسل ہو جائے تو مصیبت ہی آجاتی ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل فلائٹ کا ٹکٹ بیس ہزار کا ہے اور کوئٹہ والوں کو ڈومیسٹک ٹکٹ بیس ہزار کا دیاجاتا ہے۔ پاکستان میں کہیں بھی کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے کوئٹہ کی فلائٹ کینسل کردی جاتی ہے ، کوئٹہ والوں کو پرسان حال نہیں ہے اوریہاں کے عوام کوکوئی دیکھتا تک نہیں ہے، کوئی دیکھنے کہنے سننے والا کوئی نہیں ہے۔
ایک دوسرے مسافر نے بتایاکہ ایمرجنسی میں اسلام آباد جانا ہے تو کم سیٹوں کا بہانا بناکر مجھے پچیس ہزار کا ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ عام طور پر ٹکٹ گیارہ ہزار کاہوتا ہے،حکومت پاکستان کے عوام پر رحم کرے اور ٹکٹوں کی قیمتوں کو مناسب نرخوں پر رکھاجائے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved