کراچی
میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 26نشستوں کیلئے ووٹنگ کا عمل
جاری ہے، خاتون پاکستان گرلز کالج میں بھی پولنگ اسٹیشن بنایاگیا تھا جہاں
پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام پولنگ
اسٹیشنوں کی طرح خاتون پاکستان گرلز کالج میں بھی سخت سیکورٹی کے انتظامات
کئے گئے تھے۔
مبصرین اورتجزیہ کاروں کے مطابق اس پولنگ اسٹیشن پر جماعت
اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے،اس حلقے
میں ووٹرز کی تعداد تقریباً ہزار ہے۔
خاتون پاکستان گرلز کالج میں یوسی
18کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہورہی ہے ،یہاں سے پہلے پی ٹی آئی کے
فردوس شمیم نقوی نے بلدیاتی انتخاب جیتا تھا لیکن آخری قومی الیکشن میں
انہوں نے سندھ اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جس کے باعث ان کی یہ
نشست خالی ہوگئی تھی۔
یوسی 18میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں
پاکستان پیپلز پارٹی کے یاسین جمانی ، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نیاز احمد،ایم
کیوایم کے رانا بشیر احمد اور جماعت اسلامی کے توصیف احمد مدمقابل ہیں۔