اسلام آباد، پاکستان میں بھی حضرت عیسی کا یوم پیدائش منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری
پوری
دنیا کی طرح پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری بھی حضرت عیسی کا یوم
پیدائش منانے کے سلسلے میں انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرررہی ہے اور اس
سلسلے میں اپنی تمام ممکنہ تیاریوں کیلئے کمر بستہ ہے۔
اسلام
آباد میں مقیم مسیحی برادری بھی حضرت عیسی کا یوم پیدائش منانے کے سلسلے
میں بھرپور تیاریاں کررہی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں حضرت عیسی کی جائے
پیدائش جھونپڑی یعنی چرنی انتہائی خوبصورتی سے تیار کی ہے جس میں مسیحیوں
کی مقدس کتابوں کے مطابق حضرت عیسی کی پیدائش ہوئی تھی ۔حضرت عیسی کی چرنی
کو انتہائی خوبصورتی سے بنایاگیا ہے جبکہ اسے برقی قمقموں سے بھی آرستہ کیا
گیا ہے جس کے باعث وہ رات کے وقت میں انتہائی دلفریب منظر پیش کرتی ہے۔