Dec 23, 2018 05:06 pm
views : 502
Location : Domestic Place
Lahore- PTI Senior Leader Naeem Ul Haq Press Conference
لاہور،ملک کا انتظام سنبھال کر دیکھا توسرکاری اداروں میں اربوں کی لوٹ مارنظر آئی، نعیم الحق
وزیراعظم
عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کا
انتظام سنبھال کر سرکاری اداروں کے حساب کتاب دیکھے تو اربوں روپے کی لوٹ
مار نظر آئی ، گذشتہ دس سال میں جس بے دردی سے ملک کے بڑے سرکاری قومی
اداروں سمیت پاکستان پوسٹ آفس، پی آئی اے ، اسٹیل ملزمیں اربوں کھربوں روپے
کی لوٹ مار کی گئی وہ شرم کامقام ہے،اتنی لوٹ مار کی گئی اب یہ ادارے
اربوں روپے کے خسارے میں ہیں،ان اداروں پر واجبات ہیں اور انہوں نے
بقایاجات دینے ہیں جبکہ بعض اداروں میں توتنخواہیں دینے تک کے پیسے نہیں
ہیں ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے
مشیر نعیم الحق نے کہاکہ ہمارے سابق حکمرانوں نے اپنے دوراقتدار کی طاقت کو
انتہائی غلط طریقے سے استعمال کرکے اپنی دولت میں توبے پناہ اضافہ کیالیکن
پاکستان اور پاکستان کے غریب لاچار اور مفلس عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
انہوں
نے کہا کہ یہ وہی حکمران طبقہ ہے جس نے آزادی کے وقت سے لیکر آج تک ایک
ایسا معاشرہ تشکیل دیا جس میں ان کے اپنے مفادات کا تحفظ تو موجود ہے لیکن
پاکستان اور پاکستان کے غریب لاچاراورمفلس عوام کیلئے کچھ نہیں ہے اور نہ
ہی ان غریبوں کیلئے کوئی آواز اٹھائی اور نہ ہی کوئی قانون سازی کی ۔
وزراعظم
پاکستان کے مشیر نے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہمارا ایک ایسا ہدف ہے جو
کو پورا کرنا ناگزیر ہے اور اسی لئے ہم فلاحی ریاست کا تصور لیکر سامنے
آئے ہیں کیونکہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے باعث اپنی ضروریات
پوری کرنے سے قاصر ہے۔ہماری حکومت کا ارادہ ہے کہ آئندہ پانچ سال میں غریب
عوام کیلئے ملک بھر میں تعلیم اور طبی سہولیات کو مکمل طور پرمفت کردیا
جائے جبکہ سستے گھروں کے پروجیکٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔