Dec 23, 2018 05:54 pm
views : 528
Location : Domestic Place
Islamabad- Senator Rehman Malik addresses to Chritsmas Ceremony
اسلام آباد، مذہب کی بنیاد پر شروع ہونے والی جنگ کا ہر کوئی خاتمہ چاہتا ہے، سینیٹر رحمن ملک
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رحمن ملک نے مسیحی برادری
کے تہوار کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر
رحمن ملک تقریب میں شریک بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں تحائف تقسیم
کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک کا کہنا تھا کہ خدا عیسائیوں کا
بھی وہی ہے اور خدا مسلمانوں کا بھی وہی ہے، ہم ہمیشہ اس خدا کی طرف دیکھتے
ہیں کیونکہ ہمیشہ وہی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ ہم اہل کتاب ہیں۔ یہ مذہب کا
وہ حصہ ہے جس میں شادی ہوسکتی ہے ۔
سینیٹر رحمن ملک کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے نبی مہربان
ﷺ کی دنیا میں آنے کیلئے پیش گوئی کی تھی۔ چوراہے کا گزر ہورہا تھا اور
وہاں پر کسی نے کہا کہ یہ ظہور ہوں گے اور وہ ظہور بھی ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ سمجھتا ہو ں کہ مذہب کی بنیاد پر اس وقت جو جنگ شروع ہوئی اس کا ہر کوئی خاتمہ چاہتا ہے۔