Dec 23, 2018 05:56 pm
views : 513
Location : Domestic Place
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Adresess to Ceremony
کراچی،شہیدذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی برائے قانون عظیم درس گاہ ہے،مراد علی شاہ
وزیراعلی
سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہے مجھے شہید ذوالفقار علی بھٹو
یونیورسٹی برائے قانون کے کانووکیشن کی دعوت اور شرکت پر بہت خوشی محسوس
ہورہی ہے، اس اعلیٰ درس گاہ میں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،یہ ادارہ
فنون قانون کی ترویج و تعلیم کے فروغ کی عظیم درس گاہ ہے۔
شہید
زوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی برائے قانون کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے علم حاصل کرنے والے طلبہ اپنی عملی زندگی
میں آئین وقانون کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے دوسروں کیلئے روشن مثال
قائم کریں اور اپنے شعبے میں ترقی کی منازل کو اپنی مقصد بناکر عوام کی
خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے
کہاکہ مجھے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی برائے قانون کی مالی و دیگر
مشکلات کا علم ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اس یونیورسٹی کے فنڈنگ کے
مسائل کو حل کرکے فنڈز کے اجرا کو یقینی بناؤں، انہوں نے کہا کہ میری کوشش
ہے کہ اس سال سمیت اگلے سال ملنے والے بجٹ میں یونیورسٹی کو حاصل گرانٹس
کی فوری اور جلد دستیابی کو یقینی بنایا جائے میں اس سلسلے میں سندھ اسمبلی
میں بات کروں گا۔