Dec 23, 2018 08:38 pm
views : 498
Location : Domestic Place
Lahore- Federal Information Minister Fawad Chaudhary Media Talk
لاہور، شناختی کارڈ بننے سے قبل ہی نوازشریف کے بچے ارب پتی تھے، فواد چوہدری
وفاقی
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام طورپر جس عمر میں پاکستانی
بچوں کے شناختی کارڈ بھی نہیں بنتے اس عمر میں نوازشریف کے بچوں کے پاس
لامحدود شاپنگ کرنے والے بلیک کارڈز تھے جس کامطلب تھا کہ ان کے اکاؤنٹس
میں لامحدود رقم ہے اور وہ اربوں روپے کے مالک ہیں۔
لاہور
میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید
کہنا تھا کہ ماشااللہ یہ بچے اتنے زیادہ ٹیلنٹڈتھے لیکن اصل میں ان کا
اصل ٹیلنٹ ان کے ماں باپ ہیں،جنہوں نے بچوں کے اکاؤنٹس میں ایسے پیسے بھرے
کہ بچوں کو بھی سمجھ نہیں آرہا کہ اتنے پیسے آئے کہاں سے ؟؟؟۔
وفاقی
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ کل نوازشریف کے کیس کافیصلہ ہونا ہے،
مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ ہمارا جو نظام خراب ہے ہم حکومت میں بحرحال ہیں
لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ ہم بادشاہ ہیں؟؟؟۔ہمارے ہاتھ بندھے ہیں،
ہم بھی آئین قانون اور ضابطوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے
کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل ہی شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین
بنانے پرتنقید کی ہے، ہمارے سابق حکمران گروپ آف بلیک میلرز ہیں اور ہمارے
کام بھی ماشااللہ ایسے نرالے ہیں کہ جولوگ اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز کا
سامنے کررہے ہیں انہیں ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنادیاگیاہے۔