Dec 24, 2018 02:35 pm
views : 500
Location : Supreme Court Of Pakistan Lahore Registry
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Media Talk
لاہور،چیف جسٹس ثاقب نثار کے عظیم کام قوم ہمیشہ یا د رکھے گی ،وزیر ریلوے شیخ رشید
وفاقی
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اس قوم
کیلئے عظیم کام کیا ہے، قوم جسٹس ثاقب نثار کو ہمیشہ یا د رکھے گی ، لاہور
میں زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا
کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے انہیں ریلوے کے معاملات کے سلسلے میں
بلوایا تھا وہ اب 27تاریخ کو ٹرین میں سفر کریں گے اور خود تمام معاملات
دیکھیں گے ۔
شیخ
رشید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی
ہمشیرہ فریال ٹالپور کی دنیا بھر میں جائیدادوں کا انکشاف تو میڈیا نے کیا
ہے اس پر آج کورٹ میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔