اسلام آباد،نوازشریف کیس ، احتساب عدالت جانے کیلئے تیار ہیں،طارق فضل چوہدری
پاکستان
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ
مسلم لیگ ن کے اسیر قائد میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت حمزہ
شہباز کی سربراہی میں صبح سے ہی فیصلہ سننے کیلئے احتساب کورٹ جانے کیلئے
تیار ہے لیکن سیکیورٹی اداروں نے ہمیں کلیئرنس کے نام پر روکا ہوا ہے کہ جب
تک متعلقہ ادارے اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے احکامات جاری نہیں
ہوتے کسی شخص کو بھی احتساب کورٹ کی طرف جانے نہیں دیا جائے گا۔
زرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ
انتظامیہ کی جانب سے ہی یہ علم ہوا ہے کہ فیصلہ سنائے جانے میں کچھ تاخیر
ہے اور فیصلے کا وقت بتادیا جائے گا جس کے بعد نوازشریف جیل سے احتساب کورٹ
جائیں گے،انہوںنے کہا کہ احتساب عدالت جانے میں تاخیر نوازشریف کی جانب سے
بالکل نہیں ہے بلکہ یہ انتظامی معاملہ ہے۔