اسلام آباد،ہمیشہ فیصلوں کا احترام کیا، آج ہونے والے فیصلے کا بھی احترام کریں گے،شاہد خاقان عباسی
سابق
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے تمام
فیصلوں کا احترام کیا ہے اور آج ہونے والے فیصلے کا بھی احترام کریںگے لیکن
ایسے فیصلوں کو نہ تاریخ قبول کرتی ہے اور نہ ہی عوام قبول کرتی ہے،ان
عدالتوں میں انصاف کا ماحول ہی نہیں ہے۔
اسلام
آبادمیں زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ
عدالت میں جانا پارٹی رہنماﺅں کارکنان اور وکیلوں کاحق ہے جسے ختم نہیں
کیاجاسکتا، ہم نے روکے جانے کا پوچھا تو کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سب
کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں کچھ بھی نہیں معلوم کہ کیوں روکا گیااوردروازے کس
نے بند کئے ہیں۔