Dec 24, 2018 03:38 pm
views : 491
Location : Accountability Courts
Islamabad- Nawaz sentenced to 7 years in jail in Al-Azizia reference, arrested from courtroom
اسلام آباد، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید، فلیگ شپ ریفرنس میں بری
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات
قائد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنادی جبکہ فلیگ
شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز پر 19 دسمبر کو محفوظ کیا
گیا فیصلہ سنایا۔العزیزیہ ریفرنس ملز میں نواز شریف پر ڈھائی کروڑ ڈالر
کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کرنے کا
حکم جاری کیا گیا۔نواز شریف کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے فائیو کے تحت
العزیزیہ اسٹیل ملز میں سزا سنائی گئی۔
فیصلے کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا، جنہیں
اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، جس کے لیے وہاں 3 لینڈ کروزر گاڑیاں اور ایک
بکتر بند گاڑی بھی احاطہ عدالت میں موجود ہیں۔
اس سے قبل العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے سابق وزیر
اعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تھے، جہاں ان کے ہمراہ حمزہ شہباز شریف
اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر کارکنوں کے رش کے باعث
دھکم پیل دیکھی گئی اور پولیس اور کارکنوں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں
آئی۔جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ
اور لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔