سابق
وفاقی وزیراورپیپلزپارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کا کہنا ہے کہ
پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے اور عدالتوں میں کیسز
لڑتے رہے ہیں لیکن کبھی عدالتوں سے نہیں لڑے۔
لاہورمیں
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما نے کہاکہ
ہم عدالت میں پیش ہونے کیلئے آگئے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ ہوتا
ہے،ہمارے وکلا بھی جیالے ہیں ، فیصلہ کے بعد ہماری قانونی ٹیم قا نونی
اموراور کیس کے فیصلے کو دیکھے گی جبکہ ہم سیاسی امور دیکھتے ہوئے سیاسی
کیس لڑتے اور سیاسی معاملات کو آگے بڑھاتے ہیں
انہوں
نے کہا کہ ہماری یہ تاریخ رہی کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتوں میں اپنے کیسز
کا دفاع کرتی رہی ہے اور یہی اصول بھی ہے کہ پی پی عدالتوں سے نہیں لڑتی
بلکہ عدالتوں میں کیس لڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بڑا دن ہے کیونکہ نوازشریف
کے کیس کا فیصلہ بھی آج سنایاجانا ہے۔