Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 24, 2018 06:28 pm views : 453

Location : Supreme Court Of Pakistan

Lahore- Fake accounts case: SC issues notice to Zardari, freezes Omni Group assets
  • Urdu

لاہور، جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کی جائیداد منجمد، آصف زرداری کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ  نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کردیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کے حکم پر پروجیکٹر عدالت میں لگا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی رپورٹ چلائی گئی۔
جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق زرداری گروپ نے 53.4 بلین کے قرضے حاصل کئے، 24 بلین قرضہ سندھ بینک سے لیا گیا، اومنی گروپ نے اپنے گروپ کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے قرضے لئے اور اومنی گروپ سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کئے جاتے رہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ کی شوگر ملز کے اکاونٹس سے ایک کروڑ 20 سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے تک کی رقم زرداری گروپ کو ذاتی استعمال کے لئے دی جاتی رہی جب کہ کراچی اور لاہور بلاول ہاوس کے پیسے جعلی اکاونٹس سے ادا کئے گئے، بلاول ہاوس لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔
عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں اومنی گروپ کی جائیدادوں کو منجمد کردیا اور آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسوں کیوں ادا کئے گئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے اومنی گروپ کی جائیدادوں کو کیس کے فیصلے کیساتھ مشروط کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ آیان علی کہاں ہیں، کیا ایان علی بیمار ہوکر پاکستان سے باہر گئیں، بیمار ہوکر ملک سے جو باہر گیا، اسے واپس لانے کا کیا طریقہ ہے۔

Recent News

Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved