Dec 24, 2018 06:29 pm
views : 498
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 57 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (24 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس محض 57 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38308 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔