ٹورنٹو، کرسمس کے دن برف باری نہ ہونے کے باعث کینیڈین شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہوگا
کرسمس کے دن برف باری سے لطف اندوز ہونے کا خواب دیکھنے والے کینیڈین
شہریوں کو انتہائی مایوسی کا سامنا کرناپڑے گا کیونکہ کرسمس کے دن برف باری
ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کینیڈا کے جن جن شہروں اور علاقوں میں اب تک برف باری ہوچکی ہے وہاں پر بھی
کرسمس کے دن برف باری نہیں ہوگی جبکہ کرسمس کے ختم ہونے کے بعد متعدد
علاقوں میں برف باری کے امکانات موجود ہیں۔
کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ٹورنٹو سمیت تمام بڑے شہرخوبصورتی سے سجائے جانے
کے باعث مکمل طور پر ہرے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں جو کرسمس تک برف باری نہ
ہونے کے باعث رنگ برنگے نہیں ہوسکیں گے۔
کینیڈا کے قومی موسمیاتی نیٹ ورک نے پیش گوئی کی ہے کہ کینیڈین عوام اس سال
سفید کرسمس نہیں مناسکے گی۔اس سال کرسمس کے موقع پر موسم واقعی خوشگوار
نہیں ہوگا بلکہ عام دنوں جیسا رہے گا جس کے باعث ہمیشہ والی تبدیلی محسوس
نہیں ہوسکے گی جبکہ صرف ان شہروں علاقوں اورقصبوں اور دیہات والے کرسمس کی
خوشی کو زیادہ انجوائے کرسکیں گے جہاں اب تک برف باری ہوچکی ہے۔