Dec 24, 2018 06:43 pm
views : 415
Location : British Colombia
B.C- blackout More delays expected for power restoration.
برٹش کولمبیا،برٹش کولمبیاکے بڑے بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ہزاروں گھراندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیامیں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے ٹھیک
ہونے اورہزاروں گھروں کوبجلی کی مکمل فراہمی میں مزید وقت لگ سکتا ہے،گذشتہ
دنوں برٹش کولمبیامیں چلنے والی انتہائی تیز ہواؤں اور طوفانی بادوباراں
نے صوبے بھر کی بڑی اوراہم ٹرانسمیشن لائنوں ،تاروں اورکھمبوں کو زمین سے
اکھاڑ دیا تھا جس کے باعث پورے صوبے میں بجلی فراہمی کا پورا نظام تباہ و
برباد ہوگیا تھاجسے درست کرنے کیلئے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع
کردیا ہے۔
انتہائی تیز ہواؤں اور طوفانی بادوباراں کے باعث تباہ ہونے والے
طاقتوربجلی سسٹم سے منسلک 34ہزار سے زائد گھرتاحال بجلی کی سہولت سے محروم
ہیں، انتہائی تیز ہواؤں اور طوفانی بادوباراں نے سب سے زیادہ جنوبی ساحلی
علاقے کو متاثر کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر شروع کئے گئے آپریشن کے دوران اب تک کچھ
علاقوں میں ہی مرمتی کام مکمل کیا جاسکا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ
گذشتہ بیس سالوں کا سب سے بڑا اور بدترین بحران ہے جس نے ساڑھے پانچ لاکھ
صارفین کو متاثر کیا ہے جن کے معاملات کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
برٹش کولمبیاکے بحران کے خاتمے سے نمٹنے کیلئے مقرر کئے گئے انتظامی سربراہ
کا کہنا ہے کہ بجلی کے گرنے والے تاروں اور کھمبوں کے باعث روڈز آمدورفت
کیلئے مکمل طور پر بند ہیں جس کے باعث مرمت کیلئے جانے والے عملے کو مختلف
علاقوں تک پہنچنے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔