واشنگٹن، ٹرمپ کا پیٹرک شناہن کو جیمز میٹس کی
جگہ نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیردفاع کے معاون پیٹرک شناہن کو جیمز میٹس کی
جگہ جنوری 2019ء سے امریکا کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
''ٹوئٹر''پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع جیمز
میٹس کے معاون پیٹرک شناھن کو نیا وزیردفاع مقرر کرنے پر مجھے خوشی ہے۔ وہ
جنوری 2019ء سے اپنے عہدے کا چارج سنھبالیں گے۔ گذشتہ جمعرات کو جیمزمیٹس
نے وزارت دفاع کے قلم دان سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ آئندہ
سال فروری تک خدمات جاری رکھیں گے۔
جمعہ کو امریکی صدر نے کہا تھا کہ وزیردفاع جیمز میٹس عہدے سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ وہ فروری 2019ء تک عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے جیمز میٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دو
سال کے دوران جیمز میٹس نے دفاع کے شعبہ میں اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں
نے دوسرے ملکوں میں ہماری فوجوں کی موجودگی اور ان کی ضروریات میں ہماری
حکومت کی بہت مدد کی ہے۔ اس کے جواب میں جیمز میٹس نے لکھا کہ ٹرمپ نے
انہیں اپنے افکار وخیالات میں ہم آہنگی کی بناء پر وزارت دفاع کاقلم دان
سونپا تھا۔