واشنگٹن، نائب وزیرخارجہ بریٹ میک گروک نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
شام سے فوج کے انخلا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلاف کے باعث نائب وزیرخارجہ بریٹ میک گروک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ بریٹ میک گروک شام سے امریکی
فوجیوں کی واپسی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے
مستعفی ہوگئے۔
بریٹ میک گروک نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو ارسال
کردیا جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام
میں داعش کو شکست نہیں ہوئی، ابھی جنگ جاری ہے۔
بریٹ میک گروک کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا قبل ازوقت انخلا داعش کو ازسرنو منظم کرے گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔