کراچی، دنیا بھر اورپاکستان کی طرح کراچی میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
دنیا بھر
اورپاکستان کی طرح کراچی میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں
اور بازاروں میں کرسمس ٹری سمیت مختلف تحائف کی خریداری کا سلسلہ زور و شور
سے جاری ہے،مسیحی برادری کی فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ مختلف بازاروں میں
من پسند اشیا کی خریداری کو یقینی بنارہی ہیں تاکہ کرسمس کوپوری مذہبی
عقیدت واحترام سے منایا جاسکے۔
کراچی
سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مسیحی براداری کرسمس کی
بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے ،ساتھ ہی کرسمس پر کراچی کے تمام گرجا گھروں پر
سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
گورنر
سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے کرسمس کے موقع
پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے اورمسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں
ان شخصیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام افراد کو بلا امتیاز رنگ و نسل
ومذہب جو آزادی ہے کرسمس کے موقع پر اس کا اظہار ہوتا ہے، ملک کے بازاروں
میں رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
مسیحی
برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ،تمام
بڑے بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں کرسمس کی مناسبت سے مختلف آئٹمز خصوصی
فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے علاقوں اور
گرجاگھروں کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردئیے گئے ہیں۔
کراچی
کے علاقے صدر اور ملیر سمیت ان تمام علاقوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا
گیا ہے جہاں مسیحی آبادی قیام پزیر ہے، جبکہ بعض مقامات پر مسیحی برداری کو
رعایتی نرخوں پر اشیاکی فراہمی کیلئے کرسمس بازاربھی لگایا گیا ہے تاکہ
مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور طریقے سے منا سکے۔
کراچی
میں شاپنگ کیلئے آنے والے ایک نوجوان نعمان نے بتایا کہ اسے پہلے چھٹی
نہیں ملی تھی تو وہ آج چھٹی کرکے کرسمس کی خریداری کیلئے آیا ہے اور اپنی
پسند کا سامان تلاش کررہا ہے کیونکہ کرسمس کا سامان بہت مہنگا ہے،حکومت
کرسمس کے سامان پر رعایت کا اعلان کیا کرے۔
ایک
دوسرے نوجوان نیمیوکا کہنا تھا کہ وہ کرسمس کی تیاری بہت جوش وخروش سے
کرتے ہیں ، وہ ابھی شاپنگ کیلئے آئے ہیں اور سامان تلاش کررہے ہیں تاکہ گھر
کو اچھے طریقے سے سجاسکیں اورپھر اچھے طریقے سے عبادت کیلئے جائیں۔