Dec 25, 2018 12:04 pm
views : 516
Location : Central Brooks Church
Karachi- Midnight Mass
کراچی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کی خوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا آغاز
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کی خوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر
میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔ کرسمس کی تقریبات کے آغاز کے حوالے سے مڈنائٹ ماس کی مرکزی تقریب
سینٹرل بروکس چرچ میں منعقد ہوئی۔ جہاں پر سینکڑوں مسیحی افراد نے خصوصی
عبادات میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی
تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر وطن کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
حفاظتی اقدامات کے تحت گرجا گھروں کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ
نصب کئے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی
سختی سے جاری رہا۔ چرچز میں لیڈی پولیس بھی حفاظت پر مامور تھیں۔
پادری ریاض مسیح کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں امن اور سلامتی کا پیغام
دیا جارہا ہے۔ آج کے دن پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا فرائض میں
شامل ہیں۔ پاکستان میں آج مسیحی برادری بھی اسی لئے خدا نے رکھی ہے کہ وہ
ملک کیلئے دعا کرسکیں۔