Dec 25, 2018 02:05 pm
views : 470
Location : Domestic Place
Karachi- Christmas Day Celebration
کراچی، دنیا بھر اورپاکستان کی طرح کراچی میں بھی کرسمس بھرپوراورمذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
دنیا بھر اورپاکستان کی طرح کراچی میں بھی کرسمس بھرپوراورمذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات اورسروس کا اہتمام کیا گیا اوربچوں وبڑوں میں تبرکات تقسیم کئے گئے ۔
مسیحی برادری نے کرسمس کے سلسلے میں اپنے گلی محلوں اورگھروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا ہے جبکہ گھرآنے والے مہمانوں کی خاطر مدارت کیلئے خصوصی کھانے بنائے گئے اورکرسمس ٹری سمیت مختلف اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس افراد نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔
کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے تمام گرجا گھروں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ ہے۔صدر مملکت ، وزیراعظم ، آرمی چیف اورتمام گورنر ز،وزرااعلی اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے اورمسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں ان شخصیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوںکو بلا امتیاز رنگ و نسل ومذہب جو آزادی ہے کرسمس کے موقع پر اس کا اظہار ہوتا ہے۔