اسلام آباد،نواز شریف اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیئے گئے
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اسلام آباد کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا ہے، ا±نہیں سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف کو کل اڈیالہ جیل راول پنڈی منتقل کیا گیا تھا۔
نواز شریف کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے لیے ا±نہیں آج صبح سخت سیکیورٹی میں نور خان ایئر بیس پہنچایا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا، نیب ٹیم اور جیل اہلکار بھی نواز شریف کے ساتھ تھے۔سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں نوازشریف کےلیے بی کلاس کمرہ تیارکیا گیا ہے۔
نوازشریف کے کمرے میں ٹی وی، بستر، کمبل، ہیٹر، کرسی، میز رکھوا دی گئی ہے، نوازشریف کوایک مشقتی دیا گیا ہے جبکہ انہیں گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہو گی۔
واز شریف کی منتقلی کے موقع پر اڈیالہ جیل اوراطراف میں سیکیورٹی الرٹ رکھی گئی تھی، ایلیٹ فورس اور جیمر گاڑی بھی موجود تھی۔
آج 25 دسمبر کو نواز شریف کی سالگرہ بھی ہے جس کے سلسلے میں نون لیگ کے کارکنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور ان کی لمبی عمر کے لیے دعائیں بھی کیں۔ نواز شریف نے گزشتہ روز جیل بھیجے جانے کے بعد رات اڈیالہ جیل میں گزاری ، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی سیکیورٹی پر 6 اہلکار تعینات رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 7سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں نیب نے عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا تھا۔