کراچی، تین پورٹس رکھنے والے ملک قرضہ لیا نہیں دیا کرتے ہیں، علی زیدی
بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وفاقی وزیر
برائے جہاز رانی وبندرگاہ علی زیدی نے مزار قائد اعظم ؒ پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا
کہنا تھا کہ جو حال ہم نے اپنے لوگوں اور اپنے ملک کا کیا ہے جس ملک میں سب
کچھ ہے اور سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ہم کو کشکول کی ضرورت پڑتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں ایک ہزار اسی کلو میٹر اتنی خوبصورت
کوسٹ لائن ہو ،تین پورٹس ہوں، پورے خطہ کا قدیم ترین کے پی ٹی ، پورٹ قاسم
اور اب گوادر پورٹ بھی بنایا جارہا ہے ایسے ملک قرضے لیا نہیں کرتے، ایسے
ملک قرضے دیا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت نہیں ہے، پانی کی مینجمنٹ کی قلت ہے،
ہر چار سال میں سیلاب آتا ہے، آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوب جاتا ہے اور آدھا
پیاس میں مررہا ہوتا ہے۔