ٹورنٹو، سردیوں کا موسم ایک مثبت تبدیلی اور نیکی کا پیغام بھی دیتا ہے،کینیڈین وزیراعظم کا کرسمس کے موقع پرپیغام
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین عوام پر زور دیا ہے کہ ان کا اتحاد
اور تنظیم گذشتہ سالوں کی طرح آنے والے سال میں بھی دنیا بھر میں اسی طرح
نظر آنا چاہیے جس طرح ہمیشہ نظرآتا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ موسم اپنے آس
پاس موجودلوگوں میں روشنی بانٹنے کیلئے آتا ہے۔
کرسمس کے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین عوام
سے کہاکہ سردیوں کا موسم ایک مثبت تبدیلی اور نیکی کا پیغام بھی دیتا ہے کہ
اس سرد موسم میں جو لوگ مشکلات کا شکار ہیں انہیں بھرپورمدد کی جائے تاکہ
وہ اس موسم کا مقابلہ کرکے دعائیں دیں
انہوں نے کینیڈاکے ان خاندانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کے
پیارے فوجی مشن پر بیرون ملک تعینات ہیں اور اپنے خاندانوں سے بہت دور ہیں،
ساتھ ہی انہوں نے ان کا تذکرہ بھی کیا جو چھٹیاں ملنے کے باعث اپنے
خاندانوں سے ملاقات کرپاتے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ سرد موسم
اور آنے والا نیا سال ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ
مضبوطی سے کھڑے ہوکر اپنے مستقبل اور اپنی نسلوں کیلئے بہتر مستقبل کی
تخلیق کیلئے کام کریں۔