Dec 25, 2018 06:30 pm
views : 513
Location : British Colombia
BC- Hydro is sending more crews to help restore powe
برٹش کولمبیاِ، وینکوورجزائر اور جنوبی گلف جزائرکی جلد سے
جلد بجلی بحالی کیلئے مزیدعملہ
روانہ
برٹش کولمبیا کے محکمہ بجلی نے وینکوورجزائر اور جنوبی گلف جزائرکی جلد سے
جلد بجلی بحالی کیلئے مرمتی کام کرنے والے ورکرز کی مدد کیلئے مزیدعملہ
روانہ کردیا ہے تاکہ دونوں جزائر کے بیس ہزار سے زائد رہائشیوں کیلئے بجلی
بحالی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرلیا جائے اور ان کی پریشانی کو ختم کیا
جائے۔
طوفانی ہواؤں اوربادوباران کے باعث زمیں بوس ہونے والی بجلی کی ٹرانسمیشن
لائن کے متاثرین میں اس وقت بھی دونوں جزائر کے بیس ہزار سے زائد شہریوں کے
گھر بجلی سے محروم ہیں۔
برٹش کولمبیا کے محکمہ بجلی کے افسران کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی بجلی کی
ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت اور بحالی کیلئے آٹھ سو سے زائد مرمتی کارکنان دن
رات مصروف عمل ہیں،لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ اگر مرمتی کام
فوری طورپر مکمل نہ ہوا تو شاید کرسمس کے موقع پر بھی کچھ لوگوں کو بجلی سے
محروم ہی دن رات گزارنے پڑیں گے۔
برٹش کولمبیا کے محکمہ بجلی کی ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں کرسمس کے دن
بجلی بحال نہ ہوئی تو ان علاقے کے مکینوں کو کمپنی سیروتفریح کیلئے ان کے
گھروں سے نکال کر دوسرے تفریحی مقامات پرلے جائے گی۔