ٹورنٹو، کینیڈا کی پوسٹل اورڈاک سروسز کا اندرون ملک اور بیرون ملک ڈاک نرخوں میں
اضافے کا اعلا ن
کینیڈا کی پوسٹل اورڈاک سروسز نے اندرون ملک اور بیرون ملک ڈاک نرخوں میں
اضافہ کا اعلا ن کیا ہے، کینیڈا پوسٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق
اندرون ملک بھیجے جانے والے ایک خط کے نرخ ایک لونی سے بڑھاکر ایک اعشایہ
پانچ ڈالر کردیئے گئے ہیں، اس اضافی نرخ کا اطلاق چودہ جنوری سے ہوگا جبکہ
اندرون ملک بھیجے جانے والے مختلف سائز اور وزن کے لفافوں کے نرخوں کے تعین
ان کے سائز اور وزن کے حساب سے نئی قیمتوں کے مطابق کیا جائے گا۔
کینیڈین پوسٹل وڈاک سروسزکے مطابق امریکا بھیجی جانی والی عام ڈاک کے نرخ
میں سات سے بیس سینٹ تک اضافی ادا کرنے ہونگے جبکہ دیگر ممالک میں بھیجی
جانے والی ڈاک پر پندرہ سے بیس سینٹ زائد ادا کرنے ہونگے۔
مارچ 2014کے بعد اب پہلی بار ڈاک کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، کینیڈا
پوسٹ کا کہنا ہے کہ اضافی قیمتوں سے اندازاً ایک سال کے دوران چھبیس ملین
ڈالر کی آمدن متوقع ہے جس میں سے گیارہ ملین ڈالر عام عوامی ڈاک کی ترسیل
جبکہ باقی پندرہ ملین ڈالر چھوٹے اور درمیانی درجے کے بزنس سے حاصل ہوگی۔