ایڈمونٹن، گھر میں علی الصبح ہونے والی آتشزدگی کے باعث ایک
شخص ہلاک ، تین جھلس گئے
کینیڈین شہر ایڈمونٹن کے گھر میں علی الصبح ہونے والی آتشزدگی کے باعث ایک
شخص ہلاک ہوگیا جبکہ جھلسنے والے تین افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ایڈمونٹن کے فائربریگیڈ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع ملتے ہی نائن
ایونیو کے گھر پر پہنچ کراس وقت آگ بجھائی جب گھر میں آگ لگنے سے گھر میں
موجود خاتون نے گھر سے باہر نکل کر مدد کیلئے پڑوسیوں کو پکارا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے آتشزدگی کے شکار گھر سے
تین افراد کو باہر نکالا،کرسمس کی صبح گھر میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کے
باعث دم گھٹنے سے دو افراد کو دل کا دورہ پڑاجبکہ ایک شخص کو سانس لینے
انتہائی دشواری کا سامنا کرناپڑرہاتھا۔
ایڈمنٹن فائربریگیڈ سروس کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے جبکہ
اسپتال میں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ ایک خاتون کی
صورتحال بہت خراب ہے۔متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش
شروع کردی ہے۔