واشنگٹن، امریکی صدرو خاتون اول کی کرسمس کے موقع پر
دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد
پوری دنیاکے عیسائی آج حضرت عیسی کی پیدائش کی خوشی میں کرسمس منار ہے ہیں،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیاٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر
دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور انیس سو پچپن سے کاری
نوراڈ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیلی فون پر ملک بھر کے بچوں کی جانب
سے کی جانے والی کالز کاجواب دیا اور ان بچوں سے کرسمس کے موقع پر
سانتاکلاز کے ان سے ملنے اور تحائف لانے سے متعلق نہ صرف باتیں کیں بلکہ ان
سے اس سلسلے میں کی جانے والی تیاری اورکرسمس منانے کی تفصیلات بھی
پوچھیں۔
امریکی معاشی شٹ ڈاؤن کے باوجودکانگریس نے نوراڈ کی روایت برقرار رکھنے
کیلئے اس روایتی سروس کی فنڈنگ نہیں روکی اورتمام رقم فراہم کی گئی، روایتی
سروسز کے دوران کی جانے کالز پر ایک سات سالہ بچے کولمین نے امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا آپ اب بھی سانتا کلاز کے آنے اور تحائف دینے پر
یقین رکھتے ہو تو ایک لمحہ کیلئے امریکی صدر خاموش ہوگئے اورپھر کہا کہ
ہاں یہ بات درست ہے اور پھر وہ منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنس دیئے۔
کرسمس کی ایک بہت پرانی روایت نوراڈ کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ
ٹرمپ اور خاتون اول میلانیاٹرمپ فون کالز پر بہت سے بچوں سے باتیں کیں اور
انہیں سانتا کلاز اور سانتاکلاز کی جانب سے تحائف دینے سمیت ان کی کرسمس
کی تیاریوں اور کرسمس منانے کی خوشی کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں۔