دنیا
سمیت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیسائی برادری نے انتہائی پرجوش انداز
میں جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت واحترام سے کرسمس منائی ، کراچی میں مقیم
تمام عیسائی آبادیوں۔ گلی محلوں اور گرجاگھروں سمیت عیسائی برادری نے اپنے
گھروں کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایاتھاجبکہ تمام گرجاگھروں میں دعائیہ
تقریبات اور خصوصی سروس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
کرسمس
کے موقع پر کراچی میں رہنے والے تمام عیسائی مرد و خواتین اور بچے انتہائی
خوش اورپرجوش نظرآئے جبکہ اس سے قبل کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں
بازاروں میں بھی خریداروں کارش اور رونق نظر آئی تھی۔
عاصم
گل نامی شہری کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ حکومت نے سیکیورٹی سمیت بہت اچھے
انتظامات کئے تھے جس کے باعث انتہائی آزادی سے کرسمس منائی ہے، عوام نے
انتہائی اطمینان اور سکون سے ساری رات گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات اور
سروسز میں شرکت کی اور کسی قسم کی کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا،انہوں نے
کہا کہ اتنے اچھے انتظامات تھے کہ پہلی مرتبہ محسوس ہوا کہ کرسمس قومی سطح
پر منائی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ یسوع مسیح دنیا کے نجات دہندہ تھے۔
احمد
رضاکاکہنا تھاکہ عید الضحیٰ ہومیٹھی عید ہو،کرسمس ہوایسٹر ہویا چاہے کوئی
بھی عیدیا خوشی کاموقع ہو آج کے دن کی طرح خوشی اور امن وامان سے منانی
چاہیے، انہوںنے کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہماری زات سے
کسی کو تکلیف نہ پہنچے اورجس حد تک ہوسکے ہم انسانیت کے کام آئیں