Dec 26, 2018 05:08 pm
views : 419
Location : Domestic Place
Karachi- Senior Politician Farooq Sattar Media Talk
کراچی، علی رضا عابدی کے قتل سے کتنا بڑا قومی نقصان ہوا ہے لوگ اس کا اندازہ نہیں لگاسکتے، ڈاکٹر فاروق ستار
سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی
علی رضا عابدی کے قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔ علی رضا عابدی بھائی میرا دست بازو تھے، وہ
کھرے اور بہت سچے انسان تھے۔
مرحوم کی رہائشگاہ پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان کو جس بے دردی
سے قتل کیا گیا یہ انتہائی سفاکی اور درندگی ہے، مرحوم کی شخصیت میں بے
شمار خوبیاں تھیں، وہ نفیس آدمی تھے، ہمیشہ نرم گو، دھیمی آواز میں بات
کرنا ان کا خاصا تھا۔ ان کے قتل سے کتنا بڑا قومی نقصان ہوا ہے لوگ اس کا
اندازہ نہیں لگاسکتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علی رضا عابدی بھائی کو سچ کہنے پر دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔