کوئٹہ میں بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب کے دوران قومی و بین الاقوامی فن کاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔
وزیراعلی بلوچستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی دکھانے والوں میں
ایوارڈز تقسیم کئے ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے
بھی اعلیٰ کارکردگی کے حامل شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔
علاوہ
ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور دیگر نے بھی مختلف شخصیات کو
ایوارڈز دیئے۔ تقریب کے دوران 50 سے زائد شخصیات کو بلوچستان ایکسیلنس
ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ
تقریب کے منتظمین کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایکسیلنس ایوارڈز کے
انعقاد کا مقصد صوبے کے ٹیلنٹ کو سراہنا ہے، بلوچستان کی پسماندگی اپنے
لحاظ سے بہت زیادہ ہے، پسماندگی کے باوجود یہاں کے لوگوں میں قابلیت کی کمی
نہیں، صوبے کے لئے خدمات پیش کرنے والوں پر ہمیں بے حد فخر ہے۔
انہوں
نے مزید کہا کہ آج ہم پر امن فضا میں زندگی گزار رہے ہیں جس کیلئے بے
شمار قربانیاں دی گئیں،سیکورٹی فورسز، شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین
پیش کرتے ہیں، آج کی طرز کی تقریبآ کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔