واشنگٹن، امریکی بارڈر سیکیورٹی فورس کی تحویل میں ایک اورآٹھ سالہ مہاجر بچہ ہلاک ہوگیا
امریکا میں زیرحراست 8سالہ بچہ کرسمس کے دن انتقال کرگیا،بچے کا تعلق گوئٹے مالا سے تھا،گذشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ دوسرے بچے کی ہلاکت ہے جسے جنوب مغربی سرحد سے حراست میں لیا گیا تھا۔بچہ الماگورڈو کے اسپتال میں اس وقت ہلاک ہوا جب اسے کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل کرنے کیلئے لیجایاگیا۔
ان معصوم بچوں کی ہلاکتیں سرحدی حفاظت پر معمور اہلکاروں کی قابلیت اور صلاحیت پر سوالیہ نشان ہیں کہ جب وہ سرحد سے غیرقانونی طورپر سفرکرنے والوں کو حراست میں لیتے ہیں تو ان میں سے جو بیمار افراد یا بچے ہوتے ہیں یہ اہلکار ان کیلئے کیا کرتے ہیں؟؟؟۔
گذشتہ کئی سالوں سے ہجرت کرکے امریکا آنے والے مہاجرین اور بغیر والدین کے آنے والے بچوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے،غیر قانونی طورپر امریکا میں داخل ہوکر امریکی وفاقی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے ولاے ان تارکین وطن کو خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے اداروں میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ انہیں قانونی کارروائی مکمل کئے جانے تک وہاں رکھا جاسکے اور پھر امریکا سے بیدخل کیا جائے۔