واشنگٹن، جزوی معاشی بحران امریکامیکسیکوبارڈر پر دیوارکے منصوبے کے فنڈزسے مشروط ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا جزوی معاشی بحران امریکا اورمیکسیکوکے ان کے درمیاں دیوار بنانے کے منصوبے کے فنڈزکے اجراسے مشروط ہے اور جیسے ہی دیوار بنانے کے لئے فنڈز جاری ہونگے ویسے ہی یہ جزوی معاشی بحران ختم ہوجائے گا۔
معاشی بحران کے شکارامریکا میں کرسمس سے پہلے عارضی معاشی شٹ ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے تحت پورے امریکا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی تھی جبکہ غیرضروری منصوبوں سمیت انتہائی اہم پروجیکٹس کو بھی عارضی طورپرمعطل کردیاگیاتھا۔
کرسمس کے بعد بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں سے وڈیولنگ کے زریعے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہنا تھا کہ فی الحال میں یہ نہیں بتاسکتا کہ یہ عارضی معاشی بحران کب تک ختم ہوگالیکن میں امریکااور میکسیکوکے درمیان سرحدی دیوار کی تعمیر کے وعدے پر قائم ہوں، جب تک ہم بارڈر پر دیوار تعمیر نہیں کریں گے ہم محفوظ نہیں رہ سکتے کیونکہ میکسیکوکے بارڈرسے نہ صرف غیرقانونی آمدورفت اورانسانی اسمگلنگ ہوتی ہے بلکہ وہاں سے ہرقسم کی منشیات بھی امریکا اسمگل کی جاتی ہے جس سے ہماری نسلیں تباہ ہورہی ہیں اورملک کی سلامتی کوبھی خطرات لاحق ہورہے ہیں۔