Dec 26, 2018 07:22 pm
views : 457
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 90 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (26 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس محض 90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38218 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کاکاروبار ہوا جن میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 129 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔