لاہور، ناتجربہ کار ،اناڑی حکومت نے اتنا نقصان کردیا ہے جتنا گذشتہ دس سال میں نہیں ہوا،احسن اقبال
سابق
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت
میں آنے والے ناتجربہ کار ،اناڑی سیاستدانوں کے ہاتھوں ایک سو پچیس دن میں
ملک کی جو درگت بنی ہے اتنا نقصان توگذشتہ دس سال میں بھی نہیں ہوا۔
لاہورمیں
زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی
روپیہ کو عالمی مارکیٹ میں فٹ بال کی طرح ککس لگ رہی ہیں، پاکستانی روپیہ
اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی بہتری کے بارے میں
کوئی نہیں سوچ رہا۔
احسن
اقبال کامزید کہنا تھا کہ ترقیاتی پروگراموں میں کٹوتیاں کرکے ان ایک سو
پچیس دنوں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگارکردیاگیا ہے۔انہوںنے
کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی عوام کا انتخاب نہیں تھی، عمران خان
سلیکٹڈ وزیراعظم توہیں لیکن وہ منتخب وزیراعظم نہیں ہیں۔یہ مصنوعی بندوبست
زیادہ دیر تک نہیں چلے گااوربہت جلد مسلم لیگ نون اس ملک کی بھاگ دوڑ
سنبھالے گی۔
انہوں
نے واضح کیاکہ پارٹی میں قیادت کوکوئی بحران نہیں ہے کیونکہ قائدنوازشریف
اورپارٹی صدر شہبازشریف ملک میں موجودہیں اوروہ تمام رہنماﺅں سے رابطے میں
ہیں۔