Dec 27, 2018 04:57 pm
views : 338
Location : Kot Lakhpat jail
Lahore- Maryam visits Nawaz in Kot Lakhpat jail
لاہور، نوازشریف سے والدہ اور بیٹی مریم نواز کی جیل میں ملاقات
سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔
نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز
اور حمزہ شہباز ان سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، مریم نواز
والد کے لیے گھر سے کھانا بھی ساتھ لے کر آئیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے کوٹ لکھپ جیل میں ملاقات کے
لیے شریف خاندان کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جسے جیل انتظامیہ کی جانب
سے منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان
عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان،
مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کی ملاقات کا بھی
امکان ہے تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے ان رہنماؤں کو اب تک ملاقات کی
اجازت نہیں دی گئی ہے۔