Dec 27, 2018 05:40 pm
views : 495
Location : Railway Headquarters
Lahore- Railway Minister Shiekh Rasheed Press Conference
لاہور، میں ہمیشہ لحاظ کرنے میں ہی پس جاتا ہوں، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں کیس چلا کہ
لوکو موٹیو چالیس کروڑ کے نہیں تھے لہٰذا میں نے آفیشل ڈاکومینٹس عدالت کو
فراہم کردیئے ہیں، اب سب کچھ صاف واضح ہوجائے گا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد
کا مزید کہنا تھا کہ اب جو لوکوموٹیو آئیں گے وہ باسٹھ سے تریسٹھ کروڑ
روپے کے ہوں گے۔ بدبو دار لوگوں کو ریلوے کے معاملات کا اندازہ نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف کبھی بھی بیان نہیں
دیتا انہوں نے مجھے مسترد کیا اس لئے میں نے سپریم کورٹ میں آفیشل
ڈاکومینٹس جمع کروائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں میراثی قسم کے سیاستدانوں کے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہتا۔