Dec 27, 2018 05:41 pm
views : 447
Location : Clifton Police Station
Karachi- SP Clifton Sohaye Ali Abro Press Conference
کراچی، نشہ پورا کرنے کیلئے گاڑیاں چوری کرنے والے میاں بیوی زیر حراست
کلفٹن پولیس نے نشہ پورا کرنے کیلئے گاڑیاں چوری کرنے والے میاں بیوی کو
حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی اور ایک پستول بمعہ دو
زندہ کھول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ایس پی کلفٹن سوہائے علی ابڑو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
بتایا کہ گرفتار ہونے والا جوڑا آئس کا نشہ پورا کرنے کیلئے تھانہ کلفٹن کی
حدود سے گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار
ملزمان گاڑیاں بیچ کر اپنا نشہ پورا کرتے تھے اور اگر گاڑیاں چوری کرنے میں
ناکام ہوجاتے تھے تو یہ گاڑیوں کی بیٹریاں تک چوری کرلیتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کار اور ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ دو زندہ گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ایس پی کلفٹن سوہائے علی ابڑو نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔