وفاقی
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اور نیب افسران کی تحفظ
اورحفاظت کو حکومت ہرصورت یقینی بنائے گی تاکہ وہ اپنا کام اور اپنی ذمہ
داریاں بلاخوف وخطر انجام دے سکیںاور انہیں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔
پی
آئی ڈی اسلام آباد میں ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو شخص یاادارے جتنے بڑاکام کرتے
یابڑے کھیل میں ملوث ہوتے ہیں انہیں اتنی ہی زیادہ دھمکیوں اورخطرات
کاسامنا کرناپڑتا ہے ،ہمیں روزانہ نہ جانے کہاں کہاں سے دھمکیاںملتی ہیں،
برے برے الفاظ کہیے جاتے ہیں حتیٰ کہ تذلیل بھی کی جاتی ہے۔
انہوں
نے کہا کہ ٹیلی فون پر لندن سے ایک شخص کے قتل کے احکامات کے معاملات کو
برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایاجائے گا،انہوںنے کہاکہ ہم نے کراچی میں دیکھا
ہے کہ یہاں ساﺅتھ افریقی گینگ جرائم میں ملوث ہیں،ان کی سرکوبی اورتدارک
کیلئے بھی کام کیا جائے گاتاکہ وہاں پران کاقانونی طورپرسدباب اورروک تھام
کیاجاسکے۔