کنگسٹن، کنگسٹن کے مقامی شاپنگ مال کیٹراقی میں خریداروں کا بے پناہ رش
کینیڈین شہر کنگسٹن کے مقامی شاپنگ مال کیٹراقی میں باکسنگ ڈے کے سلسلے میں
خریداروں کا بے پناہ رش دیکھا گیا، مقامی زرائع ابلاغ کے نمائندوں نے
شاپنگ مال میں جاکر دیکھا کہ وہاں کے دکاندار خریداروں کے بے پناہ رش میں
کس طرح کام کرتے ہیں۔
ایک ابلاغی نمائندے کاکہنا تھا کہ وہ سب دکانداربہت زیادہ مصروف عمل تھے،جب
ہم انہیں دیکھنے کیلئے وہاں پہنچے تو شاپنگ مال کی دکانوں کے باہر دکانیں
کھلنے سے پہلے ہی لمبی لمبی لائینیں لگ گئیں تھیں۔
ایک سیلز مین زیک ولسن نے بتایا کہ ہمیشہ دکان کھولتے وقت یہاں پر ایسی
لمبی لمبی لائینیں نہیں ہوتیں ،یہ سب کچھ عام اور نارمل دنوں سے بہت زیادہ
مختلف ہے ۔اس نے کہاکہ اس وقت ہم دکانیں کھولنے کے وقت سے ہی بہت زیادہ
مصروف ہیں کیونکہ تمام دن ہی گاہگوں کا بہت زیادہ رش رہا ہے۔