وینکوور، مختلف علاقوں اور جزائر میں برف باری اور بارش کے امکانات
کینیڈاکے جنوبی ساحلی علاقے میں کرسمس کے دوران برف باری نہیں ہوئی تھی
لیکن کچھ علاقوں میں اس سے پہلے برف باری کا سلسلہ جاری رہاتھا، کینیڈا کے
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے جاری کئے گئے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ
میٹرو وینکوور ، وادی فریزراور وینکوور کے جزیرے پر گیلی برف باری ہونے کا
امکان ہے۔
جاری بیان کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کا اطلاق پورے میٹرووینکوور
اس کی ملحقہ وادی کے ساتھ ساتھ پورے وینکوور جزیرے اور گولڈن سٹی ملاحت سے
لیکر مل بے جبکہ مشرقی وینکوور جزیرے سے لیکر کرٹینی ،دریائے کیمپیبل
،ڈنکن، نانے مو،نانوس بے سے لیکر فنی بے تک ہوگا۔
کینیڈین محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری جمعرات کی رات یاباکسنگ کے دن
شروع ہوسکتی ہے، باکسنگ کے دن بارش اوربرف باری کے ساتھ اولے گرنے کے بھی
قوی امکانات ہیں جس کے باعث وقتی طورپر موسم کی شدت میں تبدیلی آئی گی لیکن
پھر اگر ہوا چلنی شروع ہوگئی توسردی کی شدت میں اضافہ ہوجائیگا۔
جنوبی ساحلی مقامات سے چلنے والی ٹھنڈی ہوا کے باعث ہلکی برف باری ہوسکتی
ہے لیکن ساتھ ہی ہلکی یا تیزبارش کے امکانا ت بھی ہیں جو دن کے ساتھ ساتھ
رات بھراورباکسنگ کے دن کے موقع پر بھی جاری رہ سکتی ہے۔