ایبوٹس فورڈ، ایک خاتون اور اس کے دو بچے روڈ پر کھڑی کار سے بیہوشی کی حالت میں برآمد
کینیڈا کے شہر ایبوٹس فورڈ میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے کار میں خطرناک
کاربن مونوآکسائڈ گیس بھرنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے، جنہیں طبی امداداور
مکمل علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ایبوٹس فورڈپولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ باکسنگ ڈے کی شام کو روڈ
پر لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی میں بیٹھی فیملی کس طرح خطرناک گیس کے حادثہ
کاشکار ہوئی ؟۔
ایبوٹس فورڈپولیس نے بتایاکہ لاوارث حالت میں روڈ کے کنارے کھڑی گاڑی کی
اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کوجائے حادثہ پر بھیجوادیا گیا تھا،گاڑی میں
سے تینوں افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل
کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔