ہوانا، کیوبک شہری کو سیاحت کے دوران کینیڈین خاتون کی ہلاکت کے الزام میں چار سال قید کی سزا
کیوبا کی اعلیٰ عدالت نے ایک کیوبک شہری کو سیاحت کے دوران کینیڈین خاتون کی
ہلاکت کے الزام میں چار سال قیدکی سزا سنادی ہے، اس سے قبل جولائی میں
کیوبا کی ماتحت عدالت نے توفیق بیہن میچزکو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزا
سنائی تھی جس کے خلاف ملزم نے اعلی عدالت میں اپیل دائر کی تھی ۔
ملزم کی اپیل کے فیصلے پر اعلی عدالت نے بھی ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت
کے مظاہرے پر ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسے چار سال قید کی
سزا ہی سنائی ۔
جولائی 2017میں ملزم اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا کے سیاحتی دورے پرتھا کہ
سمندری میں تفریح کے دوران موٹربوٹ چلاتے ہوئے اس سے موٹربوٹ بے قابو ہوکر
دوسری کشتی سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجہ میں اونٹاریو سے تعلق رکھنے والی
تین بچوں کی ماں جینیفر این میری انس ہلاک ہوگئی تھی۔
دسمبر میں دوسرے عدالتی ٹرائل کے موقع پر سزاسنائے جانے کے وقت کیوبا کی
عدالت میں ایک کینیڈین نمائندہ بھی موجود تھا کیونکہ کینیڈین حکومت بے
کیوبا کی حکومت سے ملزم کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے سمیت دیگرالزامات پر
سخت سزاکی اپیل کی تھی ۔