نیویارک، کونی آئی لینڈ ایونیوکانام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی کے نام سے موسوم کرنے کی قراردادمنظور
امریکی شہر نیویارک کی انتظامیہ نے بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ
ایونیوکانام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی کے نام سے موسوم کرنے کی
قراردادمنظور کرلی ہے، آئندہ سال ایونیوسی سے ایونیو ایچ کا نام جناح وے
بھی کہلائیگا۔
کونی آئی لینڈ ایونیو میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد آباد ہے جن کی ہمیشہ سے
یہ خواہش رہی ہے کہ اس ایونیوکانام بانی پاکستان محمدعلی جناح کے نام سے
منسوب ہو، اب ان تمام پاکستانیوں کی یہ خواہش پاکستانی امریکن یوتھ
آرگنائزیشن کی کاوش سے پوری ہونے جارہی ہے۔
بروکلین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے
صدروکیل احمد نے یہ خوشخبری سنائی، انہوں نے کہا کہ یہ خواہش تو تقریباً
تمام پاکستانیوں کی ہی تھی کہ لیکن آج تک اس خواہش کی تکمیل کیلئے قانونی
تقاضے پورے کرنے کی ضرورت کسی نے محسوس نہیں کی۔
پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے دیگرعہدیداران کاکہنا تھا کہ ان کی
تیار کی گئی قرارداد پر ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں نے دستخط کئے جس کے
بعد نیویارک کی انتظامیہ اور حکومت نے کونی آئی لینڈ ایونیو کانام جناح وے
سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کاوش قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک تحفہ بھی ہے۔